كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 86. بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ علم حاصل کر نے کا بیان
حضرت لقمان حکیم فرماتے تھے اپنے بیٹے سے مرتے وقت (اس بیٹے کا نام شکور تھا یا اسلم) کہ: اے میرے بیٹے! عالموں کے پاس بیٹھا کر، اور اپنے گھٹنے ان سے ملا دے، کیونکہ اللہ جل جلالہُ جِلاتا (آباد کرتا) ہے دلوں کو حکمت کے نور سے، جیسے جِلاتا (آباد کرتا) ہے مری ہوئی زمین کو بارش سے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى المدخل: 445/297، وابن عبدالبر فى جامع بيان العلم و فضله: 676، قاضي عياض فى الغنية، فواد عبدالباقي نمبر: 59 - كِتَابُ الْعِلْمِ-ح: 1»
|