كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 33. بَابُ مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الْخَاتَمِ انگوٹھی پہننے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انگوٹھی سونے کی پہنا کرتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اب کبھی اس کو نہ پہنوں گا۔“ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5865، 5866، 5867، 5873، 5876، 6651، 7298، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2091، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5491، 5494، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5167، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9403، 9443، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1741، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3639، 3645، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4282، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4677، والحميدي فى «مسنده» برقم: 692، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19474، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 37»
حضرت صدقہ بن یسار نے سعید بن مسیّب سے پوچھا انگوٹھی پہننے کی بابت؟ انہوں نے کہا: پہن! اور لوگوں سے کہہ دے میں نے تجھے پہننے کو کہا ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1351، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25114، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 38»
|