كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَمْلُوكِ وَهَيْئَتِهِ غلام لونڈی کی تربیت اور وضع کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام جب اپنے مولیٰ (آقا) کی خیر خواہی کرے، اور اللہ کی عبادت بھی اچھے طور سے کرے، تو اس کو دوہرا ثواب ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2546، 2550، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1664، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5169، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15907، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4673، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 43»
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک لونڈی تھی، اس نے آزاد عورتوں کی وضع بنائی تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو دیکھا اور اپنی صاحبزادی اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور کہا: میں نے تیرے بھائی کی لونڈی کو دیکھا جو آزاد عورتوں کی وضع بنا کر لوگوں میں پھرتی ہے۔ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو برا جانا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5062، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 44»
|