كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 44. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَبْغِ الشَّعَرِ بالوں کے رنگنے کے بیان میں
حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ عبدالرحمٰن بن اسود ان کا ہم صحبت تھا، اوراس کے سر اور ڈاڑھی کے بال سب سفید تھے، ایک روز صبح کو آیا اپنے بالوں پر سرخ خضاب لگا کر، تو لوگوں نے کہا: اچھا ہے، وہ بولا: میری ماں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہلا بھیجا نخیلہ اپنی لونڈی کے ہاتھ قسم دے کر کہ تو اپنے بالوں پر خضاب لگا، اور بیان کیا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی خضاب لگایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم:6406، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25518، فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 8»
امام ما لک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سیاہ خضاب میں، میں نے کوئی حدیث نہیں سنی، اور سوائے سیاہ کے اور کوئی رنگ بہتر ہے، اور خضا ب نہ کرنا بہت بہتر ہے اگر اللہ چاہے، اور لوگوں پر اس بارے میں کچھ تنگی نہیں ہے۔
امام ما لک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا، اگر لگایا ہوتا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت عبدالرحمٰن کے پاس یہی کہلا بھیجتیں۔ تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 8»
|