كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان مقدر لکھا جا چکا
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل ہر بندے کی تخلیق سے متعلق اس کی پانچ چیزوں، اس کی عمر، اس کے عمل، اس کے مرنے اور دفن ہونے کی جگہ، اس کے نقوش اور اس کے رزق سے فارغ ہو چکا۔ “ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أحمد (5/ 197 ح 22066 و 22065) [وابن أبي عاصم في السنة: 303 وصححه ابن حبان، الموارد: 1811] ٭ فرج بن فضالة: تابعه مروان بن محمد وللحديث طرق.» |