كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان ہم زاد
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص کے ساتھ اس کا ایک جن اور ایک فرشتہ ساتھی مامور کر دیا گیا ہے۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بھی؟ آپ نے فرمایا: ”میرے ساتھ بھی لیکن اللہ نے اس کے خلاف میری اعانت کی تو وہ مطیع ہو گیا، وہ مجھے صرف خیرو بھلائی کی بات ہی کہتا ہے۔ “ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (69/ 2814)»
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔ “ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (2038) و مسلم (2175/ 24) کلاھما من حديث صفية به، و مسلم (23/ 2174) من حديث أنس رضي الله عنه فقط.» |