كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان صراط مستقیم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے ایک خط کھینچا، پھر فرمایا: ”یہ اللہ کی راہ ہے۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دائیں بائیں کچھ خط کھینچے، اور فرمایا: ”یہ اور راہیں ہیں، اور ان میں سے ہر راہ پر ایک شیطان ہے جو اس راہ کی طرف بلاتا ہے۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”یہ میری سیدھی راہ ہے، پس اس کی اتباع کرو۔ “اس حدیث کو احمد، نسائی اور دارمی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (1/ 435 ح 4142) والنسائي (في الکبري: 11174، التفسير: 194) والدارمي (67/1، 68ح 208) [و صححه ابن حبان (الموارد: 1741، 1742) والحاکم (2/ 318) و رواه ابن ماجه (11)]» |