كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان جنت میں جانے سے انکار کرنے والا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت جنت میں جائے گی بجز اس شخص کے جس نے انکار کیا۔ “ عرض کیا گیا، کس نے انکار کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے میری اطاعت کی وہ جنت میں جائے گا اور جس نےمیری نافرمانی کی گویا اس نے انکار کر دیا۔ “ اس حدیث کو بخاری نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (7280)» |