كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان قلم کی تخلیق
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا فرمایا تو اسے فرمایا: ”لکھو۔ اس نے عرض کیا، کیا لکھوں؟ فرمایا تقدیر لکھو، اس نے جو کچھ ہو چکا تھا اور جو کچھ ہونا تھا سب لکھ دیا۔ “ ترمذی، اور امام ترمذی نے فرمایا، یہ حدیث سند کے لحاظ سے غریب ہے۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (3319 و قال: حسن غريب، 2155) ٭ و للحديث المرفوع طرق وھو بھا صحيح. روي أبو يعلي في مسنده عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: إن أول شئ خلقه الله القلم و أمره فکتب کل شئ. (2329 وسنده صحيح)» |