كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان جھگڑا کس قدر بری چیز ہے
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی قوم ہدایت یافتہ ہونے کے بعد گمراہی اختیار کر لیتی ہے تو باہمی نزاع ان کا شغل بن جاتا ہے۔ “ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”وہ آپ سے یہ باتیں محض جھگڑا پیدا کرنے کے لیے کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو۔ “ اس حدیث کو احمد و ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 252 ح 22517، 5/ 256 ح 22558) والترمذي (3253 وقال: حسن صحيح.) و ابن ماجه (48) [و صححه الحاکم (2/ 448) ووافقه الذهبي.]» |