كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان دوستی اور دشمنی کا معیار
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کی خاطر بغض رکھا، اللہ کی رضا کی خاطر عطا کیا اور اللہ کے لیے روک لیا تو اس نے ایمان مکمل کر لیا۔ “ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (4681)»
اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے الفاظ کی تقدیم و تاخیر کے ساتھ اسے یوں روایت کیا ہے: ”اس شخص نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (2521 وقال: ھذا حديث منکر) [و صححه الحاکم علٰي شرط الشيخين (2/ 164) ووافقه الذهبي. الصواب أنه حسن، خلافًا لمن أعله.]»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرنا اور اللہ کی رضا کی خاطر بغض رکھنا اعمال میں سب سے افضل عمل ہے۔ “ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4599) ٭ فيه رجل مجهول، لم نعرف اسمه، و يزيد بن أبي زياد ضعيف مدلس مختلط و لبعض حديثه شواھد عند الترمذي (2521) وغيره.» |