كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان مومن کے اوصاف
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔ اور مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنی جانوں اور مالوں کے بارے میں بے خوف اور پر امن ہوں۔ “ اس حدیث کو ترمذی، نسائی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الترمذي (2627 وقال: ھذا حديث حسن صحيح.) والنسائي (8/ 104، 105 ح 4998)»
امام بیہقی نے شعب الایمان میں فضالہ اور مجاہد کی روایت سے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”مجاہد وہ ہے جو اللہ کی اطاعت کے بارے میں اپنے نفس سے جہاد کرے، جبکہ مہاجر وہ ہے جو خطاؤں اور گناہوں سے کنارہ کش ہو جائے۔ “
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه البيهقي في شعب الإيمان (11123) [و أحمد (6/ 21، 22 ح 24458، 24467) وابن ماجه (3934) وصححه ابن حبان (الموارد:25) والحاکم (10/1، 11)]»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی ہمیں خطاب کرتے تو فرماتے: ”جس شخص میں امانت نہیں اس کا ایمان ہی نہیں، اور جس شخص کا عہد نہیں اس کا کوئی دین ہی نہیں۔ “ اس حدیث کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه البيهقي في شعب الإيمان (4352 والسنن الکبري 6/ 288) [و أحمد (3/ 135ح12410، و 154/3، 210، 251) و أورده الضياء في المختارة (5/ 74 ح 1699، 7/ 224 ح 2660. 2663) و للحديث شواهد عند ابن حبان (الإحسان: 194، وسنده حسن) و ابن خزيمة (3335) وغيرهما وھو بھا حسن.]» |