كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان ایمان کی علامت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ سے دریافت کیا: ہم اپنے دلوں میں ایسے وسوسے پاتے ہیں کہ انہیں بیان کرنا ہم بہت گراں سمجھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم بھی ایسا محسوس کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو صریح ایمان ہے۔ “
اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (132 / 209)» |