كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان ایمان کی علامت کیا ہے؟
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تیری نیکی تجھے خوش کر دے اور تیری برائی تجھے غمگین کر دے تو، تو مومن ہے۔ “ اس نے عرض کیا، اللہ کے رسول! تو گناہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکے تو اسے چھوڑ دو۔ “ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أحمد (5/ 251 ح 22519) [وصححه ابن حبان (الموارد: 103) و الحاکم علٰي شرط الشيخين (1/ 14) ووافقه الذهبي.]» |