كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان فرائض کو ضائع نہ کرو
سیدنا ابوثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے فرائض مقرر کیے ہیں، انہیں ضائع نہ کرو، اس نے حرمات کو حرام قرار دیا ہے، پس ان کے قریب نہ جاؤ اور اللہ نے حدود متعین کی ہیں پس ان سے تجاوز نہ کرو اور اس نے جانتے بوجھتے کچھ چیزوں سے سکوت فرمایا، پس ان کے متعلق بحث نہ کرو۔ “ مذکورہ تینوں احادیث کو دارقطنی نے بیان کیا ہے۔ان تینوں حدیثوں کو دارقطنی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الدارقطني (4/ 183، 184) [والبيهقي (10/ 12، 13)] ٭ مکحول لم يدرک أبا ثعلبة رضي الله عنه فالسند منقطع. و للحديث شواھد ضعيفة.» |