كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان اسلام کی برتری
سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ روئے زمین کے ہر شہر و بستی کے ہر گھر میں کلمہ اسلام داخل فرما دے گا، خواہ اسے کوئی عزت کے ساتھ قبول کر لے یا ذلت کے ساتھ زندہ رہے، وہ لوگ جنہیں اللہ عزت عطا فرمائے گا تو وہ ان کو اس کا اہل (محافظ) بنا دے گا یا ان کو ذلیل کر دے گا تو وہ اس کی اطاعت اختیار کر لیں گے۔ “ میں نے کہا: گویا دین پورے کا پورا اسی کا ہو جائے گا۔ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أحمد (6/ 4 ح 24315) [وصححه ابن حبان (موارد: 1631، 1632) والحاکم (430/4) علٰي شرط الشيخين ووافقه الذهبي.]»
سیدنا وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہیں کہا گیا، کیا «لا اله الا الله» ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ “ جنت کی چابی نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن ہر چابی کے دندانے ہوتے ہیں، اگر تم دندان والی چابی لاؤ گے تو آپ کے لیے اسے کھول دیا جائے گا، ورنہ نہیں کھولا جائے گا۔ اس کو بخاری نے ترجمۃ الباب میں روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (کتاب الجنائز باب: 1 قبل ح 1237)» |