كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان گمراہ اور کج فکروں کی ایک علامت
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے آپ پر یہ کتاب نازل کی، اس کی بعض آیتیں صاف واضح ہیں اور محکم ہیں۔ “ اور یہاں تک تلاوت فرمائی: ”اور وعظ و نصیحت کو صرف وہی لوگ سمجھتے ہیں جو عقل مند ہیں۔ “ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو دیکھے۔ “ جبکہ مسلم کی روایت میں ہے: ”جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو مختلف معانی کی متحمل آیات تلاش کرتے ہیں، تو وہ ایسے لوگ ہیں جن کا اللہ نے (دلوں میں کجی رکھنے والے) نام رکھا ہے، تو تم ان سے بچو۔ “ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (4547) و مسلم (1/ 2665)» |