كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان عورتوں کونصیحتیں
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدالاضحی یا عیدالفطر کے موقع پر عید گاہ کی طرف تشریف لائے تو آپ خواتین کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! صدقہ کرو، کیونکہ میں نے جہنم میں تمہاری اکثریت دیکھی ہے۔ “ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کس وجہ سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لعن طعن زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو، میں نے تم سے زیادہ کسی کو دین اور عقل میں نقص رکھنے کے باوجود پختہ رائے مرد کی عقل کو لے جانے والا نہیں پایا۔ “ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے دین اور ہماری عقل کا کیا نقصان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عورت کی گواہی، مرد کی گواہی سے نصف نہیں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کی عقل کا نقص ہے۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جب اسے حیض آتا ہے تو اس وقت وہ نماز اور روزہ ترک نہیں کرتی؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ایسے ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کے دین کے نقص میں سے ہے۔ “ اس حدیث کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (304) و مسلم (132/ 80)» |