كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان مسئلہ تقدیر پر گفتگو ایک نا پسندیدہ امر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے تقدیر کے متعلق ذرا بھی بات کی تو روز قیامت اس سے اس کے متعلق باز پرس ہو گی اور جس نے اس کے متعلق کوئی بات نہ کی اس سے باز پرس نہیں ہو گی۔ “اس حدیث کو ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (84) ٭ و قال البوصيري: ’’ھذا إسناده ضعيف لا تفاقھم علٰي ضعف يحيي بن عثمان، وشيخه (يحيي بن عبد الله بن أبي مليکة) لين الحديث.‘‘» |