كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان وسوسہ شکر کا ذریعہ بھی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے دل میں کچھ ایسا وسوسہ پیدا ہوتا ہے کہ اسے بیان کرنے سے کوئلہ بن جانا مجھے زیادہ پسند ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے جس نے اس معاملے کو وسوسہ میں بدل دیا۔ “ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (5112) [والنسائي في الکبري (10503) و صححه ابن حبان (الموارد: 46)]» |