كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کا بیان نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضی کا ایک منظر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں صبح سویرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، راوی بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں کی آواز سنی جو کہ کسی آیت کے بارے میں جھگڑ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصے کی حالت میں ہمارے پاس تشریف لائے غصے کے آثار آپ کے چہرے پر نمایاں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی قومیں کتاب میں اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ “ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (2/ 2666)» |