مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ 411. حَدِيثُ أَسَدِ بْنِ كُرْزٍ جَدِّ خَالِدٍ الْقَسْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے داد یزید بن اسد سے فرمایا: لوگوں کے لئے وہی پسند کیا کر و جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد فيه ضعف وانقطاع، والد خالد القسري مجهول، وقد رواه عن النبى لا مرسلا
سیدنا اسد بن کر ز سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے مریض کے گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جیسے درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه بين خالد و بين جد أبيه أسد بن كرز
عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا یزید بن اسد سے فرمایا: کیا تم جنت میں جانا چاہتے ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کیا کر و جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف روح بن عطاء، ووالد خالد القسري مجهول
عبداللہ قسری سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا یزید بن اسد سے فرمایا: لوگوں کے لئے وہی پسند کیا کر و جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔
حكم دارالسلام: حديث حسن ، وهذا إسناد ضعيف، والد خالد القسري مجهول
|