مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ 318. حَدِیث ثَابِتِ بنِ الضَّحَّاكِ الاَنصَارِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: کسی مسلمان پر لعنت بھیجنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا اور کسی مسلمان آدمی پر ایسی منت نہیں ہے جو اس کی طاقت میں نہ ہواور جو شخص کسی مسلمان پر کفر کی تہمت لگائے وہ اسے قتل کرنے کی طرح ہے اور جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت پر جھوٹی قسم کھائے تو وہ ویسا ہی تصور ہو گا جیسا کہ اس نے کہا (مثلاقادیانی، ہندو، یا عیسائی)۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 6047، م: 110
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویسا ہی تصور کیا جاتا ہے جیسا اس نے کہا۔ اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1363، م: 110
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویساہی تصور کیا جاتا ہے جیسا اس نے کہا اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔ اور کسی مسلمان آدمی پر ایسی منت نہیں ہے جو اس کی طاقت میں نہ ہو۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1363، م: 110
عبداللہ بن سائب کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن معقل سے مزارعت کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے فرمایا کہ ہمیں سیدنا ضحاک نے یہ حدیث سنائی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع فرمایا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1549
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویساہی تصور کیا جاتا ہے جیسا اس نے کہا اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔ اور کسی مسلمان آدمی پر ایسی منت نہیں ہے جو اس کی طاقت میں نہ ہو۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ:1363، م: 110
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویساہی تصور کیا جاتا ہے جیسا اس نے کہا اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1363، م: 110
سیدنا ثابت ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسے اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا اور کسی مسلمان پر کفر کی گواہی دینا اسے قتل کرنے کی طرح ہے اور جو شخص کسی مسلمان پر لعنت کر ے وہ اسے قتل کرنے کی طرح ہے اور جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت پر جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویساہی ہے جیسا اس نے کہا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 6105، م: 110
سیدنا ثابت بن ضحاک سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھاتا ہے تو وہ ویسا ہی تصور کیا جاتا ہے جیسا اس نے کہا اور جو شخص دنیا میں کسی کو جس چیز سے مارے گا آخرت میں اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، خ: 1363، م: 110، على بن عاصم ضعيف لكنه توبع
|