مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ 371. حَدِیث شَیخ اَدرَكَ النَّبِیَّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
ایک شیخ سے جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا ہے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر نکلا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک آدمی پر ہوا جو سورت کافرون کی تلاوت کر رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو شرک سے بری ہو گیا، پھر دوسرے آدمی کو دیکھا وہ سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی برکت سے اس کے لئے جنت واجب ہو گئی۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، المسعودي مختلط، وسماع أبى النضر منه بعد اختلاطه، وقد توبع
فلاں بن جاریہ انصاری سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اطلاع دیتے ہوئے فرمایا کہ تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے، لہذا اس کی نماز جنازہ پڑھو۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف حمران بن أعين
|