مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ 320. حَدِیث رَجل مِن اَهلِ المَدِینَةِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
اہل مدینہ میں سے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز فجر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورت ق اور سورت یس کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح دون قوله: يس والقرآن الحكيم لتفرد سماك بن حرب به، وهو ممن لا يحتمل تفرده، وقد اختلف عليه فيه
ایک انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر مسلمان پر تین چیزوں کا حق ہے جمعہ کے دن غسل کرنا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا بشرطیکہ اس کے پاس موجود بھی ہو۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه على سعد بن إبراهيم
|