مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ 325. حَدِیث یوسفَ بنِ عَبدِ اللَّهِ بنِ سَلَام رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
سیدنا یوسف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میرا نام یوسف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اور آپ نے میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
سیدنا یوسف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میرا نام یوسف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، النضر بن قيس لم يذكر فيه توثيق معتبر
سیدنا یوسف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری میاں بیوی سے فرمایا کہ تم دونوں رمضان میں عمرہ کر و کیونکہ تمہارے لئے رمضان میں عمرہ کرنا حج کرنے کی طرح ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
سیدنا یوسف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ میرا نام یوسف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اور آپ نے مجھے گود میں بٹھا کر میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب ، ومحمد بن يوسف مجهول
|