Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
288
مَنْ صَامَ الْأَبَدَ فَلَا صَامَ
من صام الأبد فلا صام
جس نے ہمیشہ روزہ رکھا (حقیقت میں) اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا
289
«مَنْ خَافَ أَدْلَجَ، وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ»
من خاف أدلج، ومن أدلج بلغ المنزل
جو شخص (رات کے پچھلے پہر سفر کرنے سے) ڈرتا ہے وہ رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے اور جو رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے وہ منزل پر پہنچ جاتا ہے
290
مَنْ يَشْتَهِ كَرَامَةَ الْآخِرَةِ يَدَعْ زِينَةَ الدُّنْيَا
من يشته كرامة الآخرة يدع زينة الدنيا
جو شخص آخرت کی عزت و بزرگی کا خواہش مند ہو وہ دنیا کی زینت چھوڑ دے
291
مَنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ
من كثرت صلاته بالليل حسن وجهه بالنهار
جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ خوب روشن ہوتا ہے
292
مَنْ أَحَبِّ دُنْيَاهُ أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ، وَمَنْ أَحَبَّ آخِرَتَهُ أَضَرَّ بِدُنْيَاهُ
من أحب دنياه أضر بآخرته، ومن أحب آخرته أضر بدنياه
جس نے اپنی دنیا سے محبت کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے اپنی آخرت سے محبت کی اس نے اپنی دنیا کو نقصان پہنچایا
293
مَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَهَانَهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَكْرَمَ سُلْطَانَ اللَّهِ أَكْرَمَهُ اللَّهُ
من أهان سلطان الله أهانه الله، ومن أكرم سلطان الله أكرمه الله
جس نے اللہ کے سلطان کی اہانت و رسوائی کی اللہ اس کی اہانت و رسوائی کرے گا اور جس نے اللہ کے سلطان کی عزت کی اللہ اس کی عزت کرے گا
294
مَنْ أَحَبَّ عَمَلَ قَوْمٍ خَيْرًا كَانَ أَوْ شَرًّا كَانَ كَمَنْ عَمِلَهُ
من أحب عمل قوم خيرا كان أو شرا كان كمن عمله
جس نے کسی قوم کے عمل کو پسند کیا، وہ برا ہو یا اچھا، تو وہ بھی عمل کرنے والوں جیسا ہے
295
مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَعَلَّمُوا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ
من استعاذكم بالله فأعيذوه، ومن سألكم بالله فأعطوه، ومن دعاكم فأجيبوه، ومن أتى إليكم معروفا فكافئوه، فإن لم تجدوا فادعوا له حتى تعلموا أنكم قد كافأتموه
جو تم سے اللہ کا نام لے کر پناہ طلب کرے اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کے نام پر مانگے اسے دے دو اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اسے اس کا بدلہ دو اور اگر تم (بدلے میں) کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے لیے اس قدر دعا کرو یہاں تک کہ تم جان لو کہ واقعی تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے
296
مِنْ مَشَى مِنْكُمْ إِلَى طَمَعٍ فَلْيَمْشِ رُوَيْدًا
من مشى منكم إلى طمع فليمش رويدا
تم میں سے کسی لالچ کی طرف چلے تو اسے چاہیے کہ آہستہ چلے
297
مَنْ عَمَّرَهُ اللَّهُ سِتِّينَ سَنَةً فَقَدْ أَعْذَرَ إِلَيْهِ فِي الْعُمُرِ
من عمره الله ستين سنة فقد أعذر إليه فى العمر
جس شخص کو اللہ نے ساٹھ سال کی عمر دے دی تو یقیناً اس نے عمر کے حوالے سے اس کا عذر پورا کر دیا
298
مَنْ أَصْبَحَ لَا يَنْوِي ظُلْمَ أَحَدٍ غُفِرَ لَهُ مَا جَنَى
من أصبح لا ينوي ظلم أحد غفر له ما جنى
جس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ اس کی کسی پر ظلم کرنے کی نیت نہ تھی تو اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں
299
مَنْ أَلْقَى جِلْبَابَ الْحَيَاءِ فَلَا غِيبَةَ لَهُ
من ألقى جلباب الحياء فلا غيبة له
جس نے حیاء کی چادر اتار دی اس کی غیبت (کرنے پر گناہ) نہیں ہے۔
300
مَنْ سَاءَتْهُ خَطِيئَتُهُ غُفِرَ لَهُ وَإِنْ لَمْ يَسْتَغْفِرْ
من ساءته خطيئته غفر له وإن لم يستغفر
جسے اس کی خطا بری لگے اسے بخش دیا جاتا ہے اگر چہ اس نے معافی نہ بھی مانگی ہو
301
مَنْ خَافَ اللَّهَ خَوَّفَ اللَّهُ مِنْهُ كُلَّ شَيْءٍ، وَمَنْ لَمْ يَخْفِ اللَّهَ خَوَّفَهُ اللَّهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
من خاف الله خوف الله منه كل شيء، ومن لم يخف الله خوفه الله من كل شيء
جو اللہ سے خوف زدہ ہوا اللہ اس سے ہر چیز کو خوف زدہ رکھے گا اور جو اللہ سے خوف زدہ نہ ہوا اللہ اسے ہر چیز سے خوف زدہ رکھے گا
302
مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ
من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه
جو شخص اللہ سے ملنا پسند کرے اللہ بھی اس سے ملنا پسند کرتا ہے اور جو اللہ سے ملنا پسند نہ کرے اللہ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتا
303
مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ يَعْلَمُهُ فَكَتَمَهُ أُلْجِمَ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ
من سئل عن علم يعلمه فكتمه ألجم بلجام من نار
جس شخص سے کسی علم کی بابت پوچھاگیا جسے وہ جانتا تھا لیکن اس نے اسے چھپایا (اور بتایا نہیں) اسے آگ کی لگام ڈالی جائے گی
304
مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ خَبِيئَةٌ مِنْ عَمَلٍ صَالِحٍ فَلْيَفْعَلْ
من استطاع منكم أن تكون له خبيئة من عمل صالح فليفعل
تم میں سے جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایسا کرے
305
مَنْ فُتِحَ لَهُ بَابُ خَيْرٍ فَلْيَنْتَهِزْهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَتَى يُغْلَقُ عَنْهُ
من فتح له باب خير فلينتهزه، فإنه لا يدري متى يغلق عنه
جس شخص کے لیے بھلائی کا دروازہ کھول دیا گیا تو اسے چاہیے کہ اسے جلدی قبول کرے کیونکہ اسے علم نہیں کہ کب وہ اس سے بند کر دیا جائے
306
مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى إِنْفَاذِهِ مَلَأَهُ اللَّهُ أَمْنًا وَإِيمَانًا
من كظم غيظا وهو يقدر على إنفاذه ملأه الله أمنا وإيمانا
جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا
307
مَنْ مَشَى فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ آتَاهُ اللَّهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
من مشى فى ظلمة الليل إلى المساجد آتاه الله نورا يوم القيامة
جو شخص رات کی تاریکی میں مساجد کی طرف چلا اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت نور عطا فرمائے گا
308
مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ تَعَالَى
من سره أن يجد طعم الإيمان فليحب المرء لا يحبه إلا لله تعالى
جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ ایمان کا ذائقہ چکھے تو اسے چاہیے کہ انسان سے محبت کرے (اور) صرف اللہ تعالیٰ ٰ کے لیے اس سے محبت کرے
309
مَنْ أَصَابَ مَالًا مِنْ نَهَاوِشَ أَذْهَبَهُ اللَّهُ فِي نَهَابِرَ
من أصاب مالا من نهاوش أذهبه الله فى نهابر
جس نے حرام ذرائع سے مال حاصل کیا اللہ اسے ہلاکتوں میں لے جائے گا
310
مَنْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الرِّفْقِ فَقَدْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
من أعطي حظه من الرفق فقد أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة
جس شخص کو اس کے حصے کی نرمی مل گئی تو بے شک اسے دنیا و آخرت میں اپنے حصے کی بھلائی مل گئی
311
مَنْ آثَرَ مَحَبَّةَ اللَّهِ عَلَى مَحَبَّةِ النَّاسِ كَفَاهُ اللَّهُ مُؤْنَةَ النَّاسِ
من آثر محبة الله على محبة الناس كفاه الله مؤنة الناس
جس نے اللہ کی محبت کو لوگوں کی محبت پر ترجیح دی اللہ اسے لوگوں کی مشقت سے کفایت کرے گ
312
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا خَلَعَ اللَّهُ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ
من فارق الجماعة شبرا خلع الله ربقة الإسلام من عنقه
جس نے جماعت سے ایک بالشت برابر بھی دور کی اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا طوق اتار پھینکا
313
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ
من فارق الجماعة واستذل الإمارة لقي الله ولا وجه له عنده
جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
314
مَنْ نَزَعَ يَدَهُ مِنَ الطَّاعَةِ لَمْ يَكُنْ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَجَّةٌ، وَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مَيْتَةً جَاهِلِيَّةً
من نزع يده من الطاعة لم يكن له يوم القيامة حجة، ومن فارق الجماعة مات ميتة جاهلية
جس نے (امام کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچا روز قیامت اس کے لیے کوئی دلیل و حجت نہیں ہوگی اور جس نے جماعت سے دوری اختیار کی وہ جاہلیت کی موت مرا
315
مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْكُنَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ
من سره أن يسكن بحبوحة الجنة فليلزم الجماعة
جسے جنت کے مرکز میں رہائش پذیر ہونا پسند ہو تو اسے چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑے
316
مَنْ أَقَالَ نَادِمًا بَيْعَتَهُ أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ
من أقال نادما بيعته أقاله الله عثرته
جس نے پشیمان ہونے والے کی فروخت کردہ چیز کو واپس کر دیا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا
317
مَنْ كَفِّ لِسَانَهُ عَنْ أَعْرَاضِ النَّاسِ أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
من كف لسانه عن أعراض الناس أقاله الله عثرته يوم القيامة ".
جس نے اپنی زبان کو لوگوں کی عزت میں پڑنے سے روک لیا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا۔
318
مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِهَا فَرَّقَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
من فرق بين والدة وولدها فرق الله بينه وبين أحبته يوم القيامة
جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان تفریق ڈالی اللہ قیامت کے دن اس کے اور اس کے عزیزوں کے درمیان تفریق ڈالے گا
319
مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
من شاب شيبة فى الإسلام كانت له نورا يوم القيامة
جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگ
320
مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
من يسر على معسر يسر الله عليه فى الدنيا والآخرة
جو شخص کسی تنگ دست پر (ادائیگی قرض کے سلسلے میں) آسانی کرے اللہ اس پر دنیا و آخرت میں آسانی کرے گا
321
مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ أَلَا ظِلُّهُ.
من أنظر معسرا أو وضع له أظله الله تحت ظل عرشه يوم لا ظل ألا ظله.
جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اسے معاف کر دیا اللہ اسے اپنے عرش تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا
322
مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا جَعَلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَانِ مِنْ نَارٍ
من كان ذا لسانين فى الدنيا جعل له يوم القيامة لسانان من نار
جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہوگا اس کے لیے قیامت کے دن آگ کی دو زبانیں بنائی جائیں گی
323
مَنْ نَظَرَ فِي كِتَابِ أَخِيهِ بِغَيْرِ إِذْنِهِ فَكَأَنَّمَا يَنْظُرُ فِي النَّارِ
من نظر فى كتاب أخيه بغير إذنه فكأنما ينظر فى النار
جس نے اپنے بھائی کی کتاب (یا تحریر) میں اس کی اجازت کے بغیر نظر ڈالی تو گویا وہ آگ میں نظر ڈال رہا ہے
324
مَنْ كَانَ آمِرًا بِمَعْرُوفٍ فَلْيَكُنْ أَمْرُهُ ذَلِكَ بِمَعْرُوفٍ
من كان آمرا بمعروف فليكن أمره ذلك بمعروف
جو شخص کسی نیکی کا حکم دے تو اس کا اپنا معاملہ بھی اچھا ہوتا چاہیے
325
مَنْ أَخْلَصَ لِلَّهِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ظَهَرَتْ يَنَابِيعُ الْحِكْمَةِ مِنْ قَلْبِهِ عَلَى لِسَانِهِ
من أخلص لله أربعين صباحا ظهرت ينابيع الحكمة من قلبه على لسانه
جس نے چالیس صبح اللہ کے لیے خالص کر لیں اس کی زبان پر اس کے دل سے حکمت کے چشمے جاری ہوں گے
326
مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ
من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے
327
مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ
من أسلم على يديه رجل وجبت له الجنة
جس شخص کے ہاتھ پر کسی آدمی نے اسلام قبول کیااس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔
328
مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ بِظَهْرِ الْغَيْبِ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
من نصر أخاه بظهر الغيب نصره الله فى الدنيا والآخرة
جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی اللہ تعالیٰ ٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد کرے گا
329
مَنْ فَرَّجَ عَنْ أَخِيهِ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى أَخِيهِ سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ، وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ
من فرج عن أخيه كربة من كرب الدنيا فرج الله عنه كربة من كرب يوم القيامة، ومن ستر على أخيه ستره الله فى الدنيا والآخرة، والله فى عون العبد ما كان العبد فى عون أخيه، ومن كان فى حاجة أخيه كان الله فى حاجته
جس نے اپنے بھائی سے دنیاوی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس سے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فرمائے گا اور جس نے اپنے بھائی کی عیب پوشی کی اللہ دنیا و آخرت میں اس کی عیب پوشی فرمائے گا اور الله اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے
330
مِنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ مِثْلَ مِفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ
من بنى لله مسجدا ولو مثل مفحص قطاة بنى الله له بيتا فى الجنة
جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اگر چہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو، اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا
331
مَنْ طَلَبَ عِلْمًا فَأَدْرَكَهُ كُتِبَ لَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ طَلَبَ عِلْمًا وَلَمْ يُدْرِكْهُ كُتِبَ لَهُ كِفْلٌ مِنَ الْأَجْرِ
من طلب علما فأدركه كتب له كفلان من الأجر، ومن طلب علما ولم يدركه كتب له كفل من الأجر
جو شخص علم طلب کرے اور اسے پالے اس کے لیے دگنا اجر لکھا جاتا ہے اور جو علم طلب کرے اور اسے پا نہ سکے اس کے لیے ایک گنا اجر لکھا جاتا ہے
332
مَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ سَامِعَ خَلْقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَحَقَّرَهُ وَصَغَّرَهُ
من سمع الناس بعمله سمع الله به سامع خلقه يوم القيامة وحقره وصغره
جس شخص نے لوگوں کو اپنا عمل دکھایا اللہ قیامت کے دن اس کے اس عمل کو اپنی مخلوق کے کانوں تک پہنچا دے گا اور اسے حقیر اور ذلیل کر کے رکھ دے گا
333
مَنْ طَلَبَ عَمَلَ الدُّنْيَا بِعَمَلِ الْآخِرَةِ فَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ نَصِيبٍ
من طلب عمل الدنيا بعمل الآخرة فما له فى الآخرة من نصيب
جس نے آخرت کے کام کے بدلے میں دنیا کا کام طلب کیا تو آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہ ہوگا
334
مَنْ أُولِيَ مَعْرُوفًا فَلَمْ يَجِدْ جَزَاءً إِلَّا الثَّنَاءَ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ كَتَمَهُ فَقَدْ كَفَرَهُ
من أولي معروفا فلم يجد جزاء إلا الثناء فقد شكره، ومن كتمه فقد كفره
جس شخص کے ساتھ کوئی نیکی کی گئی اور اس نے (اپنے محسن کی) مدح وثنا کے علاوہ کوئی بدلہ نہ دیا تو بلاشبہ اس نے اس کا شکر ادا کر دیا اور جس نے اس (محسن کے احسان) کوچھپایا تو بلاشبہ اس نے ناشکری کی
335
مَنْ أُولِيَ مَعْرُوفًا فَلْيُكَافِئْ بِهِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَذْكُرْهُ فَإِنْ ذَكَرَهُ فَقَدْ شَكَرَهُ
من أولي معروفا فليكافئ به فإن لم يستطع فليذكره فإن ذكره فقد شكره
جس کے ساتھ کوئی نیکی کی گئی تو اسے چاہیے کہ اس کا بدلہ دے اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے تو اس (نیکی یا محسن) کا ذکر کرے پھر اگر اس نے اس کا ذکر کیا تو بلاشبہ اس نے اس کا شکر ادا کر دیا
336
مَنْ أَوْلَى رَجُلًا مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ مَعْرُوفًا فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَقْدِرْ أَنْ يُكَافِئَهُ كَافَأْتُهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
من أولى رجلا من بني عبد المطلب معروفا فى الدنيا فلم يقدر أن يكافئه كافأته عنه يوم القيامة
جس نے بنو عبدالمطلب کے کسی فرد کے ساتھ دنیا میں نیکی کی اور وہ (دنیا میں) اس کا بدلہ دینے پر قادر نہ ہوسکا تو قیامت کے دن میں اس کی طرف سے اس کا بدلہ دوں گا
337
مَنْ رَأَى عَوْرَةً فَسَتَرَهَا كَانَ كَمَنْ أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا
من رأى عورة فسترها كان كمن أحيا موءودة من قبرها
جس نے (کسی مسلمان میں) کوئی عیب دیکھا پھر اس پر پردہ ڈال دیا تو اس نے گویا زندہ درگور کی ہوئی بچی کو اس کی قبر سے نکال کر زندہ کر دیا
338
مَنِ انْقَطَعَ إِلَى اللَّهِ كَفَاهُ اللَّهُ كُلَّ مُؤْنَةٍ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ، وَمَنِ انْقَطَعَ إِلَى الدُّنْيَا وَكَّلَهُ اللَّهُ إِلَيْهَا
من انقطع إلى الله كفاه الله كل مؤنة ورزقه من حيث لا يحتسب، ومن انقطع إلى الدنيا وكله الله إليها
جو شخص (ہر طرف سے) کٹ کر اللہ کی طرف ہو گیا الله اسے ہر مشکل میں کافی ہوگا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص (اللہ سے) کٹ کر دنیا کی طرف ہو گیا اللہ اسے اس (دنیا) کے حوالے کر دے گا
339
مَنْ طَلَبَ مَحَامِدَ النَّاسِ بِمَعَاصِي اللَّهِ عَادَ حَامِدُهُ مِنَ النَّاسِ ذَامًا
من طلب محامد الناس بمعاصي الله عاد حامده من الناس ذاما
جس شخص نے اللہ کی نافرمانیوں کے ساتھ لوگوں سے (اپنی) تعریف چاہی، اس کی تعریف کرنے والا (آخر کار) اس کی مذمت کرنے والا بن جائے گا
340
مَنِ الْتَمَسَ رِضَا اللَّهِ بِسَخَطِ النَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَرْضَى عَنْهُ النَّاسَ، وَمَنِ الْتَمَسَ رِضَا النَّاسِ بِسَخَطِ اللَّهِ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ النَّاسَ
من التمس رضا الله بسخط الناس رضى الله عنه وأرضى عنه الناس، ومن التمس رضا الناس بسخط الله سخط الله عليه وأسخط عليه الناس
جس شخص نے لوگوں کو ناراض کر کے اللہ کی رضا چاہی اللہ اس سے راضی ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے راضی کر دے گااور جس نے اللہ کو ناراض کر کے لوگوں کی رضا چاہی اللہ اس پر ناراض ہوگا اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دے گا
341
مَنْ مَاتَ عَلَى خَيْرِ عَمَلِهِ فَأَرْجُو لَهُ خَيْرًا، وَمَنْ مَاتَ عَلَى سَيِّئِ عَمَلِهِ فَخَافُوا عَلَيْهِ وَلَا تَيْأَسُوا
من مات على خير عمله فأرجو له خيرا، ومن مات على سيئ عمله فخافوا عليه ولا تيأسوا
جو شخص اپنے نیک عمل پر مرا اس کے متعلق اچھی امید رکھو اور جو اپنے برے عمل پر مرا اس کے متعلق اندیشہ تو رکھو (لیکن) مایوس نہ ہو
342
مَنْ أَذْنَبَ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ فَاللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثْنِيَ عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ، وَمَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ فِي الدُّنْيَا فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ
من أذنب فى الدنيا ذنبا فعوقب به فالله أعدل من أن يثني عقوبته على عبده، ومن أذنب ذنبا فستره الله عليه وعفا عنه فى الدنيا فالله أكرم من أن يعود فى شيء قد عفا عنه
جس شخص سے دنیا میں کوئی گناہ سرزد ہوا پھر اسے اس کی سزا مل گئی تو اللہ کے انصاف سے بعید ہے کہ اپنے بندے کو دوبارہ اس گناہ کی سزا دے اور جس سے کوئی گناہ سرزد ہوا پھر دنیا میں اللہ نے اس پر پردہ رکھا اور اس سے درگزر فرمایا تو اللہ کی بزرگی سے بعید ہے کہ جس گناہ سے وہ درگزر فرما چکا ہو اب دوبارہ اس کی سزا دے
343
مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَرَعٌ يَصُدُّهُ عَنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِذَا خَلَا لَمْ يَعْبَأِ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ
من لم يكن له ورع يصده عن معصية الله إذا خلا لم يعبأ الله بشيء من عمله
جس شخص کے پاس وہ تقویٰ نہ ہو جو اسے تنہائی میں اللہ کی نافرمانی سے روک سکے تو اللہ کو اس کے (باقی) عمل میں سے کسی چیز کی پروا نہیں
344
مَنْ أَحْسَنَ صَلَاتَهُ حِينَ يَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ أَسَاءَهَا حِينَ يَخْلُو فَتِلْكَ اسْتِهَانَةٌ اسْتَهَانَ بِهَا رَبَّهُ
من أحسن صلاته حين يراه الناس، ثم أساءها حين يخلو فتلك استهانة استهان بها ربه
جس شخص نے اپنی نماز کو خوب اچھے طریقے سے ادا کیاجب لوگ اسے دیکھ رہے تھے پھر اسے برے طریقے سے ادا کیا جب وہ اکیلا تھا تو یہ مسخرہ پن ہے اس کے ساتھ اس نے اپنے رب سے مسخری کی ہے
345
مَنْ لَمْ تَنْهَهُ صَلَاتُهُ عَنِ الْفَحْشَاءِ، وَالْمُنْكَرِ لَمْ تَزِدْهُ مِنَ اللَّهِ إِلَّا بُعْدًا
من لم تنهه صلاته عن الفحشاء، والمنكر لم تزده من الله إلا بعدا
جس شخص کو اس کی نماز نے بے حیائی اور گناہ سے نہ روکا (تو سمجھ لو) ااسے اس (نماز) نے اللہ سے مزید دور ہی کیا ہے
346
مَنْ كَانَتْ لَهُ سَرِيرَةٌ صَالِحَةٌ أَوْ سَيِّئَةٌ نَشَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ مِنْهَا رِدَاءً يُعْرَفُ بِهِ
من كانت له سريرة صالحة أو سيئة نشر الله عليه منها رداء يعرف به
جس شخص کا کوئی اچھا یا برا عمل پوشیدہ ہو تو اللہ اس پر اس کی کوئی نشانی ظاہر فرما دیتا ہے جس سے وہ پہچان لیا جاتا ہے۔
347
مَنْ حَاوَلَ أَمْرًا بِمَعْصِيَةٍ كَانَ أَفْوَتَ لِمَا رَجَا وَأَقْرَبَ لِمَجِيءِ مَا اتَّقَى
من حاول أمرا بمعصية كان أفوت لما رجا وأقرب لمجيء ما اتقى
جو شخص اپنے کسی کام کو گناہ کے ذریعے سرنجام دینا چاہے اس کی امید کبھی پوری نہ ہوگی بلکہ وہ جس چیز سے بچنا چاہتا تھا اس کے بہت قریب جا پہنچے گا
348
مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لِيَفْعَلَ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ
من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليكفر عن يمينه، ثم ليفعل الذى هو خير
جو شخص کسی (کام کو کرنے یا نہ کرنے) پر قسم کھائے پھر اس سے کوئی بہتر صورت دیکھے تو اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے پھر اس بہتر صورت کو اختیار کر لے
349
مَنِ ابْتُلِيَ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْءٍ فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ
من ابتلي من هذه البنات بشيء فأحسن إليهن كن له سترا من النار
جو شخص ان بچیوں کے بارے میں کسی آزمائش میں ڈالا گیا پھر اس نے ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو یہ اس کے لیے آگ سے پردہ ہوں گی
350
مَنْ قَتَلَ عُصْفُورًا عَبَثًا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ صُرَاخٌ عِنْدَ الْعَرْشِ تَقُولُ: يَا رَبِّ سَلْ هَذَا: فِيمَ قَتَلَنِي فِي غَيْرِ مَنْفَعَةٍ
من قتل عصفورا عبثا جاء يوم القيامة وله صراخ عند العرش تقول: يا رب سل هذا: فيم قتلني فى غير منفعة
جس نے فضول میں کسی پرندے کو مار دیا تو روزقیامت وہ (پرندہ) اس حال میں آئے گا کہ عرش کے پاس پکار پکار کر کہہ رہا ہو گا: اے میرے رب! اس سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا۔
351
مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا فَإِنَّمَا هِيَ جَمْرٌ فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيَسْتَكْثِرْ
من سأل الناس أموالهم تكثرا فإنما هي جمر فليستقل منه أو ليستكثر
جس شخص نے لوگوں سے ان کے مال اس لیے مانگے کہ (اپنی) دولت میں اضافہ کرے تو درحقیقت وہ ایک انگارہ ہے اب (اس کی مرضی ہے) چاہے تو اس میں سے کم مانگلے یا زیادہ مانگ لے۔
352
مَنْ سَأَلَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى فَصُدَاعٌ فِي الرَّأْسِ وَدَاءٌ فِي الْبَطْنِ
من سأل عن ظهر غنى فصداع فى الرأس وداء فى البطن
جس شخص نے مال دار ہونے کے باوجود مانگا تو یہ (اس کے) سر میں درد اور پیٹ میں بیماری کا باعث ہوگا
353
مَنْ مَشَى إِلَى طَعَامٍ لَمْ يَدَعَ إِلَيْهِ فَقَدْ دَخَلَ سَارِقًا وَخَرَجَ مُغِيرًا
من مشى إلى طعام لم يدع إليه فقد دخل سارقا وخرج مغيرا
جو شخص کسی دعوت طعام کی طرف چلا حالانکہ اسے اس کی طرف بلایا نہیں گیا تھا تو بے شک وہ چور بن کر داخل ہوا اور لٹیرا بن کر باہر آیا
354
مَنْ كَانَ وَصْلَةً لِأَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ فِي مَنْهَجِ بِرٍّ أَوْ تَيْسِيرِ عَسِيرٍ أَعَانَهُ اللَّهُ عَلَى إِجَازَةِ الصِّرَاطِ يَوْمَ تُدْحَضُ فِيهِ الْأَقْدَامُ
من كان وصلة لأخيه المسلم إلى ذي سلطان فى منهج بر أو تيسير عسير أعانه الله على إجازة الصراط يوم تدحض فيه الأقدام
جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یاکسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو اللہ پل صراط پر سے گزرنے میں اس کی مدد فرمائے گا جس دن قدم پھسل رہے ہوں گے
355
مَنْ أَكَلَ مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ عُوفِيَ مِنَ الْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَالْبَرَصِ وَوَلَدُهُ وَوَلَدُ وَلَدِهِ
من أكل ما يسقط من الخوان عوفي من الجنون والجذام والبرص وولده وولد ولده
جس شخص نے دستر خوان سے گرے ہوئے کھانے کے ٹکڑے کھائے وہ اور اس کی اولاد اور اس کی اولاد کی اولا د برص، کوڑھ اور جنوں سے محفوظ رہے گی۔
356
مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَهُوَ كَمَنْ غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ وَدَمِهِ
من لعب بالنردشير فهو كمن غمس يده فى لحم الخنزير ودمه
جو شخص نردشیر (چوسر) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا
357
مَنْ نَزَلَ عَلَى قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِهِمْ
من نزل على قوم فلا يصومن تطوعا إلا بإذنهم
جوشخص کسی قوم کا مہمان بنے تو وہ ان کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ ہرگز نہ رکھے
358
مَنِ انْتَهَرَ صَاحِبَ بِدْعَةٍ مَلَأَ اللَّهُ قَلْبَهُ أَمْنًا وَإِيمَانًا
من انتهر صاحب بدعة ملأ الله قلبه أمنا وإيمانا
جس نے کسی بدعتی کو جھٹر کا اللہ اس کے دل کو امن و ایمان سے بھر دے گا
359
مَنْ أَهَانَ صَاحِبَ بِدْعَةٍ أَمَّنَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ
من أهان صاحب بدعة أمنه الله يوم الفزع الأكبر
جس نے کسی بدعتی کو ذلیل کیا اللہ اسے بڑی گھبراہٹ کے دن امن دے گا
360
مَنْ أَصْبَحَ مُعَافًى فِي بُدْنِهِ آمِنًا فِي سِرْبِهِ عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا
من أصبح معافى فى بدنه آمنا فى سربه عنده قوت يومه فكأنما حيزت له الدنيا
جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ جسمانی طور پر تندرست ہو، اپنے متعلق مطمئن اور بے خوف ہو، اس کے پاس اس کے دن کی خوراک موجود ہو تو گویا اسے ساری دنیا جمع کر کے دے دی گئی
361
مَنْ أَشْرَبَ قَلْبَهُ حُبَّ الدُّنْيَا نَاطَ اللَّهُ قَلْبَهُ مِنْهَا
من أشرب قلبه حب الدنيا ناط الله قلبه منها
جس شخص نے اپنے دل میں دنیا کی محبت جمالی اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اس سے آلودہ کردے گا
362
مَنْ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَأَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا جَعَلَ مَعَهُ وَزِيرًا صَالِحًا فَإِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ
من ولي شيئا من أمر المسلمين فأراد الله به خيرا جعل معه وزيرا صالحا فإن نسي ذكره، وإن ذكر أعانه
جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا پھر اللہ نے اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اسے وہ کوئی نیک وزیرمہیا فرما دے گا جو اسے بھول جانے پر یاد دلا دے گا اور یادرہنے پر اس کی مدد کرے گا
363
مَنْ عَامَلَ النَّاسَ فَلَمْ يَظْلِمَهُمْ وَحَدَّثَهُمْ فَلَمْ يَكْذُبَهُمْ وَوَعَدَهُمْ فَلَمْ يُخْلِفْهُمْ، فَهُوَ مِمَّنْ كَمُلَتْ مُرُوءَتُهُ، وَظَهَرَتْ عَدَالَتُهُ، وَوَجَبَتْ أُخُوَّتُهُ، وَحَرُمَتْ غَيْبَتُهُ
من عامل الناس فلم يظلمهم وحدثهم فلم يكذبهم ووعدهم فلم يخلفهم، فهو ممن كملت مروءته، وظهرت عدالته، ووجبت أخوته، وحرمت غيبته
جو شخص لوگوں پر عامل بنا پھر اس نے ان پر ظلم نہ کیا اور ان سے بات کرتے وقت جھوٹ نہ بولا اور وعدہ کیا تو خلاف ورزی نہ کی تو یہ شخص ان لوگوں میں سے ہے جن کی مروت کامل ہے، جن کا عدل نمایاں ہے، جن سے اخوت واجب ہے اور جن کی غیبت حرام ہے
364
مَنْ نَزَلَتْ بِهِ فَاقَةٌ فَأَنْزَلَهَا بِالنَّاسِ لَمْ تُسَدَّ فَاقَتُهُ، وَإِنْ أَنْزَلَهَا بِاللَّهِ أَوْشَكَ اللَّهُ لَهُ بِالْغِنَى، إِمَّا ذُخْرٍ آجِلٍ، وَإِمَّا غِنًى عَاجِلٍ
من نزلت به فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، وإن أنزلها بالله أوشك الله له بالغنى، إما ذخر آجل، وإما غنى عاجل
جس پر کوئی فاقہ اترا پھر اس نے اسے لوگوں پر پیش کیا تو اس کا فاقہ کبھی دور نہ ہوگا اور اگراس نے اسے اللہ پر پیش کیا تو عنقریب اللہ اسے بے نیاز کر دے گا۔ یا تو جلد ہی (اسے) کوئی سرمایہ مل جائے گا اور یاجلد ہی وہ بے نیاز ہو جائے گا
365
مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ
من حفظ ما بين لحييه وما بين رجليه دخل الجنة
جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے، وہ جنت میں داخل ہوگا
366
مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
من كذب على متعمدا فليتبوأ مقعده من النار
جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے
367
حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ، وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ
حفت الجنة بالمكاره، وحفت النار بالشهوات
جنت کو تکلیفوں اور مشقتوں کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے اور جہنم کو شہوات نفسانی کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے
368
وَجَبَتْ مَحَبَّةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ أُغْضِبَ فَحَلُمَ
وجبت محبة الله على من أغضب فحلم
اس شخص پر اللہ کی محبت واجب ہوگئی جسے غصہ دلایا گیا لیکن اس نے برداشت سے کام لیا
369
بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الْكَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ
بعثت بجوامع الكلم، ونصرت بالرعب
جھے جوامع الکلم دے کر بھیجا گیا ہے اور رعب دے کرمیری مدد کی گئی ہے
370
نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ
نصرت بالصبا وأهلكت عاد بالدبور
صبا کے ذریعے میری مدد کی گئی اور دبور کے ذریعے قوم عاد کو ہلاک کیا گیا
371
يَعْجَبُ رَبُّكُ مِنَ الشَّابِّ لَيْسَتْ لَهُ صَبْوَةٌ
يعجب ربك من الشاب ليست له صبوة
تیرا رب اس نوجوان کو پسند کرتا ہے جسے کوئی حرص و خواہش نہ ہو
372
كَمَا تَكُونُونَ يُوَلَّى عَلَيْكُمْ
كما تكونون يولى عليكم
جس طرح کے تم ہو گے اسی طرح کے تم پر حاکم بنائے جائیں گے
373
يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
يبعث الناس يوم القيامة على نياتهم
قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا
374
يُبْعَثُ شَاهِدُ الزُّورِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَولِغًا لِسَانَهُ فِي النَّارِ
يبعث شاهد الزور يوم القيامة مولغا لسانه فى النار
جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹنے والا ہوگا جس طرح کتنا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاہتا ہے
375
رَحِمَ اللَّهُ امْرَءًا أَصْلَحَ مِنْ لِسَانِهِ
رحم الله امرءا أصلح من لسانه
اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے اپنی زبان کی اصلاح کر لی
376
رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا قَالَ فَغَنِمَ، أَوْ سَكَتَ فَسَلِمَ
رحم الله عبدا قال فغنم، أو سكت فسلم
اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے بات کی تو اجر پایا، یا خاموشی اختیار کی تو سلامتی میں رہا
377
رَحِمَ اللَّهُ الْمُتَخَلِّلِينَ مِنْ أُمَّتِي فِي الْوُضُوءِ وَالطَّعَامِ
رحم الله المتخللين من أمتي فى الوضوء والطعام
اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔
378
مَنْ شَغَلَهُ ذَكَرِي عَنْ مَسْأَلَتِي أَعْطَيْتُهُ أَفْضَلَ مَا أُعْطِي السَّائِلِينَ
من شغله ذكري عن مسألتي أعطيته أفضل ما أعطي السائلين
اللہ عزوجل نے فرمایا: ”جس شخص کومیرے ذکر نے مجھ سے سوال کرنے سے مشغول و مصروف رکھا میں اسے اس سے بہتر دوں گا جو میں مانگنے والوں کو دیتا ہوں۔
379
أَبَى اللَّهُ أَنْ يَرْزُقَ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ إِلَّا مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُ
أبى الله أن يرزق عبده المؤمن إلا من حيث لا يعلم
اللہ نے تہیہ فرمالیا ہے کہ اپنے مومن بندے کو ضرور ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں کا اسے علم بھی نہیں نہ ہوگا
380
كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا، وَكَادَ الْحَسَدُ أَنْ يَغْلِبَ الْقَدَرَ
كاد الفقر أن يكون كفرا، وكاد الحسد أن يغلب القدر
ریب ہے کہ فقر ومحتاجی کفر بن جائے اور قریب ہے کہ حسد تقدیر پر غالب آ جائے
381
خُصَّ الْبَلَاءُ بِمَنْ عَرَفَ النَّاسَ، وَعَاشَ فِيهِمْ مَنْ لَمْ يَعْرِفْهُمْ
خص البلاء بمن عرف الناس، وعاش فيهم من لم يعرفهم
جس شخص نے لوگوں کو پہچان لیا وہ آزمائش کے لیے مخصوص ہو گیا اور جس نے ان (لوگوں) کو نہ پہچانا وہ ان میں گزر بسر کر لے گا
382
يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى كُلِّ خُلُقٍ لَيْسَ الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ
يطبع المؤمن على كل خلق ليس الخيانة والكذب
مومن کی پیدائش سب خصلتوں پر ہو سکتی ہے لیکن خیانت اور جھوٹ پر نہیں
383
تَبْنُونَ مَا لَا تَسْكُنُونَ وَتَجْمَعُونَ مَالًا تَأْكُلُونَ
تبنون ما لا تسكنون وتجمعون مالا تأكلون
تم ایسی عمارتیں بناتے ہو جن میں رہائش نہیں کرسکتے اور مال جمع کرتے ہو جس کو کھا نہیں سکتے
384
كَمْ مِنْ مُسْتَقْبِلٍ يَوْمًا لَا يَسْتَكْمِلُهُ وَمُنْتَظِرٍ غَدًا لَا يَبْلُغُهُ
كم من مستقبل يوما لا يستكمله ومنتظر غدا لا يبلغه
کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو آج کے دن کا استقبال تو کر رہے ہیں لیکن اسے پورا نہیں گزار سکیں گے اور کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو کل کے منتظر ہیں لیکن اسے پا نہیں سکیں گے
385
عَجِبْتُ لِغَافِلٍ وَلَا يُغْفَلُ عَنْهُ، وَعَجِبْتُ لِمَؤَمِّلٍ دُنْيَا وَالْمَوْتُ يَطْلُبُهُ، وَعَجِبْتُ لِضَاحِكٍ مِلْءَ فِيهِ وَلَا يَدْرِي أَأَرْضَى اللَّهَ أَمْ أَسْخَطَهُ؟
عجبت لغافل ولا يغفل عنه، وعجبت لمؤمل دنيا والموت يطلبه، وعجبت لضاحك ملء فيه ولا يدري أأرضى الله أم أسخطه؟
مجھے غافل پر تعجب ہے حالانکہ اس سے غفلت نہیں برتی جاری، مجھے دنیا کی آرزو کرنے والے پر تعجب ہے حالانکہ موت اس کی تلاش میں ہے، اور مجھے منہ پھاڑ کر ہنسنے والے پر تعجب ہے حالانکہ وہ نہیں جانتا کہ اس نے اللہ کو راضی کیا ہے یا ناراض
386
يَا عَجَبًا كُلَّ الْعَجَبِ لِلْمُصَدِّقِ بِدَارِ الْخُلُودُ وَهُوَ يَسْعَى لِدَارِ الْغُرُورِ
يا عجبا كل العجب للمصدق بدار الخلود وهو يسعى لدار الغرور
اس شخص پربہت ہی تعجب ہے جو دائمی زندگی کے گھر کی تصدیق کرتا ہے لیکن دھو کے کے گھر کے لیے کوشاں رہتا ہے
387
عَجَبًا لِلْمُؤْمِنِ فَوَاللَّهِ لَا يَقْضِي اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِ قَضَاءً إِلَّا كَانَ خَيْرًا لَهُ
عجبا للمؤمن فوالله لا يقضي الله للمؤمن قضاء إلا كان خيرا له
مؤمن پر تعجب ہے، اللہ کی قسم! اللہ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ اس کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے
388
اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا
اقتربت الساعة ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا، ولا تزداد منهم إلا بعدا
قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے
389
يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَتَشِبُّ مِنْهُ اثْنَتَانِ: الْحِرْصُ عَلَى الْمَالِ، وَالْحِرْصُ عَلَى الْعُمُرِ
يهرم ابن آدم وتشب منه اثنتان: الحرص على المال، والحرص على العمر
”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں: مال کی حرص اور لمبی عمر کی حرص
390
جُبِلَتِ الْقُلُوبُ عَلَى حُبِّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا وَبُغْضِ مَنْ أَسَاءَ إِلَيْهَا
جبلت القلوب على حب من أحسن إليها وبغض من أساء إليها
یہ فطری امر ہے کہ جو آدمی اچھا سلوک کرے، دل اس کی طرف میلان رکھتا ہے اور جو آدمی بدسلوکی کرے، دل اس سے نفرت کرتا ہے
Back