حسن بصری سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے بات کی تو اجر پایا، یا خاموشی اختیار کی تو سلامتی میں رہا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الزهد ل أحمد: 1578، والزهد لهناد: 1106» اسے حسن بصری تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے بات کی تو اجر پایا، یا خاموشی اختیار کی تو سلامتی میں رہا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 4589» اسماعیل بن عیاش کی غیر شامیوں سے روایت ضعیف ہوتی ہے، مذکورہ روایت بھی غیر شامیوں سے ہے۔