سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح کے تم ہو گے اسی طرح کے تم پر حاکم“۔ یا (فرمایا)”امیر بنائے جائیں گے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطيوريات: 1318» حسن بصری اور مبارک بن فضالہ مدلس راویوں کا عنعنہ ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں، دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 320»