مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
362. مَنْ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَأَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا جَعَلَ مَعَهُ وَزِيرًا صَالِحًا فَإِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ
362. جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا پھر اللہ نے اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اسے وہ کوئی نیک وزیرمہیا فرما دے گا جو اسے بھول جانے پر یاد دلا دے گا اور یادرہنے پر اس کی مدد کرے گا
حدیث نمبر: 542
542 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ، ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَأَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا جَعَلَ مَعَهُ وَزِيرًا صَالِحًا، فَإِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ وَزِيرٍ صَالِحٍ مَعَ إِمَامٍ يُطِيعُهُ وَيَأْمُرُهُ بِذَاتِ اللَّهِ تَعَالَى»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنا پھر اللہ نے اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اسے وہ کوئی نیک وزیرمہیا فرما دے گا جو اسے بھول جانے پر یاد دلا دے گا اور یادرہنے پر اس کی مدد کرے گا، اور مسلمانوں میں نیک وزیرسے زیادہ اجر والا کوئی نہیں جو کسی حکمران کے ساتھ رہتے ہوئے اس کی بات بھی مانے اور اسے ذات باری تعالیٰ ٰ (کے احکامات) کا حکم بھی دے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، فرج بن فضالہ ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو شخص کسی کام کا ذمہ دار بنا پھر اللہ نے اس کے لیے بھلائی کا ارادہ فرمایا تو اس کے لیے وہ کوئی نیک وزیر مہیا فرما دے گا جو اسے بھول جانے پر یاد دلا دے گا اور یا در ہنے پر اس کی مدد کرے گا۔ [نسائي: 4209، وسنده صحيح]