سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہوگا اس کے لیے قیامت کے دن آگ کی دو زبانیں بنائی جائیں گی۔“ اور ابن خر اس کی حدیث میں ہے: ”اللہ تعالیٰ ٰ قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی دو زبانیں بنائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 463]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 2771، الزهد لهناد رقم: 1137، الصمت لابن ابي الدنيا: 282» حسن بصری مدلس کا عنعنہ اور اسماعیل بن مسلم الملکی ضعیف ہے۔