سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسند الشامين: 3601، تاريخ واسط: ص: 134» عنبربن مہران الحداد ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: سیدنا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید بالوں کو مت اکھیڑو کیونکہ یہ مسلمان کا نور ہیں، جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا اللہ اس کے لیے ان کی بدولت ایک نیکی لکھتا ہے، ایک گناہ مٹاتا ہے اور ایک درجہ بلند کرتا ہے۔“[أحمد: 2/ 210، وسنده صحيح] سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حالت اسلام میں بوڑھا ہوا قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا۔“[صحيح ابن حبان: 2983، وسنده صحيح]