سیدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے آپ سے صدقہ کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے مال دار ہونے کے باوجود مانگا تو یہ (اس کے) سر میں درد اور پیٹ میں بیماری کا باعث ہوگا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 2406، والمعجم الكبير: 5285» عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ضعیف ہے۔