مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
289. «مَنْ خَافَ أَدْلَجَ، وَمَنْ أَدْلَجَ بَلَغَ الْمَنْزِلَ»
289. جو شخص (رات کے پچھلے پہر سفر کرنے سے) ڈرتا ہے وہ رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے اور جو رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے وہ منزل پر پہنچ جاتا ہے
حدیث نمبر: 406
406 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْعُقَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَتِيقٍ الْقُرَشِيُّ أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ
نوٹ: مؤلف نے اس روایت کو امام عقیلی رحمہ اللہ کی سند سے بیان کیا ہے، امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں محمد بن اسماعیل نے بیان کیا انہوں نے کہا: ہمیں ابوالنضر باشم بن قاسم نے بیان کیا، انہیں ابوعقیلی نے بیان کیا، انہیں یزید بن سنان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے بکیر بن فیروز کو سنا، انہوں نے کہا: کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص (رات کے پچھلے پہر سفر کرنے سے) ڈرتا ہے وہ رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے اور جو رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے وہ منزل پر پہنچ جاتا ہے، سنو! بے شک اللہ کا سامان بڑا قیمتی ہے، سنو! اللہ کا سامان جنت ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 406]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه -: وترمذي: 2450، والضعفاء: 4 /1496» یزید بن سنان جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔