336. جس نے بنو عبدالمطلب کے کسی فرد کے ساتھ دنیا میں نیکی کی اور وہ (دنیا میں) اس کا بدلہ دینے پر قادر نہ ہوسکا تو قیامت کے دن میں اس کی طرف سے اس کا بدلہ دوں گا
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بنو عبدالمطلب کے کسی فرد کے ساتھ دنیا میں نیکی کی اور وہ (دنیا میں) اس کا بدلہ دینے پر قادر نہ ہوسکا تو قیامت کے دن میں اس کی طرف سے اس کا بدلہ دوں گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه حلية الأولياء: 10/ 434» عمرو بن کثیر اور جعفر بن عمران مجہول ہیں۔ دیکھئے: «علل الحديث لابن ابي حاتم: 4/ 46»