سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چالیس صبح اللہ کے لیے خالص کر لیں اس کی زبان پر اس کے دل سے حکمت کے چشمے جاری ہوں گے۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے مراد وہ شخص ہے جو (چالیس دن) عشاء اور فجر کی جماعت میں حاضر ہوتا ہے۔ ”اور جس شخص نے چالیس دن ان دونوں نمازوں کو تکبیر اولیٰ کے ساتھ پالیا اس کے لیے دو خلاصیاں ہیں: ایک خلاصی آگ سے ہے اور ایک خلاصی نفاق سے ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: إسناده ضیعف جدا، سوار بن مصعب متروک ہے۔