مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
295. مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَعَلَّمُوا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ
295. جو تم سے اللہ کا نام لے کر پناہ طلب کرے اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کے نام پر مانگے اسے دے دو اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اسے اس کا بدلہ دو اور اگر تم (بدلے میں) کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے لیے اس قدر دعا کرو یہاں تک کہ تم جان لو کہ واقعی تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے
حدیث نمبر: 421
421 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أبنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَعَلَّمُوا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم سے اللہ کا نام لے کر پناہ طلب کرے اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کے نام پر مانگے اسے دے دو اور جو تمہاری دعوت کرے اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے اسے اس کا بدلہ دو اور اگر تم (بدلے میں) کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے لیے اس قدر دعا کرو یہاں تک کہ تم جان لو کہ واقعی تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 1672،- والنسائي: 2568، والادب المفرد: 216» اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔