سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علم طلب کرے اور اسے پالے اس کے لیے دگنا اجر لکھا جاتا ہے اور جو علم طلب کرے اور اسے پا نہ سکے اس کے لیے ایک گنا اجر لکھا جاتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقى: 10/ 230، ودارمي: 335» یزید بن ربیعہ سخت ضعیف ہے۔