ربعی کہتے ہیں کہ جس دور میں (فتنہ پرور) لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف چل پڑے تھے میں مدائن میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی طرف گیا تو انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 449]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 408، 409، 4587، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23755»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث میں مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہونے، خلافت اسلامیہ کی تذلیل کرنے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے شخص کی مذمت کی گئی ہے کہ ایسے شخص کی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں، جب وہ خالق کا ئنات سے ملاقات کرے گا تو اسے کوئی مقام و مرتبہ نہیں ملے گا۔ ظاہر ہے کہ ایسا شخص اخروی فلاح سے محروم رہے گا۔