354. جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یاکسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو اللہ پل صراط پر سے گزرنے میں اس کی مدد فرمائے گا جس دن قدم پھسل رہے ہوں گے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یاکسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو اللہ پل صراط پر سے گزرنے میں اس کی مدد فرمائے گا جس دن قدم پھسل رہے ہوں گے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان: 530، والمعجم الاوسط: 3577» ابراہیم بن ہشام بن یحییٰ ضعیف ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یاکسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو قیامت کے دن پاؤں پھسلنے کے وقت پل صراط سے گزرنے میں اللہ اس کی مدد فرمائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان: 530، والمعجم الاوسط: 3577» ابراہیم بن ہشام بن یحییٰ ضعیف ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاکہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے لیے کسی نیکی کے کام میں یا کسی مشکل کے حل میں بادشاہ کے ہاں واسطہ بنا تو قیامت کے دن پاؤں پھسلنے کے وقت پل صراط پر سے گزرنے میں اللہ اس کی مدد فرمائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 532]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان: 530، والمعجم الاوسط: 3577» ابراہیم بن ہشام بن یحییٰ ضعیف ہے۔