سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی دنیا سے محبت کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے اپنی آخرت سے محبت کی اس نے اپنی دنیا کو نقصان پہنچایا، پس تم باقی رہنے والی (آخرت) کو فنا ہونے والی (دنیا) پر ترجیح دو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 709، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7948، 7992، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6612، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20010» مطلب بن عبد اللہ بن حنطب کا سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے دنیا طلب کی اس نے آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے آخرت طلب کی اس نے دنیا کو نقصان پہنچایا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس تم فنا ہونے والی (دنیا) کو باقی رہنے والی (آخرت) کی خاطر نقصان دو۔“[الزهد لابن ابي عاصم: 161، وسنده حسن]