سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے غار والی حدیث بیان کی اور اس کے آخر میں کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایسا کرے (اپنے عمل کو پوشیدہ رکھے)۔“[مسند الشهاب/حدیث: 434]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوبکر أحمد بن حسین بن علی البصری کی توثیق نہیں ملی
وضاحت: فائدہ: - سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے: ”جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو وہ ضرور ایسا کرے۔“[الزهد ل أحمد: 778، وسنده صحيح]