مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی پیدائش سب خصلتوں پر ہو سکتی ہے لیکن خیانت اور جھوٹ پر نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 4469» اعمش اور ابواسحاق مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی پیدائش سب خصلتوں پر ہوسکتی ہے لیکن خیانت اور جھوٹ پر نہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 4471، الكامل لابن عدي: 5/ 520» عبید اللہ بن ولید الوصافی ضعیف ہے۔
مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی پیدائش ہر خصلت پر ہو سکتی ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 4469» اعمش اور ابواسحاق مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔