جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے لوگوں کو پہچان لیا وہ آزمائش کے لیے مخصوص ہو گیا اور جس نے ان (لوگوں) کو نہ پہچانا وہ ان میں گزر بسر کر لے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 975» ، اسے ابوجعفر محمد بن علی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، محمد بن اسحاق مدلس کا عنعنہ اور عثمان بن سماک مجہول ہے۔