سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ”جس شخص کومیرے ذکر نے مجھ سے سوال کرنے سے مشغول و مصروف رکھا میں اسے اس سے بہتر دوں گا جو میں مانگنے والوں کو دیتا ہوں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 568» ضحاک بن حمرہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔