سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کی تاریکی میں مساجد کی طرف چلا اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت نور عطا فرمائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان: 2046، والمعجم الاوسط 4697، وشعب الايمان: 2645» جنادہ بن ابی خالد ضعیف ہے۔
سیدنا ابودر دار ءرضی اللہ عنہ نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کی تاریکی میں مساجد کی طرف چلا اللہ اسے روز قیامت نور عطا فرمائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان: 2046، والمعجم الاوسط 4697، وشعب الايمان: 2645» جنادہ بن ابی خالد ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اندھیروں کے اوقات میں کثرت سے مساجد کی طرف جانے والے لوگوں کے لیے روز قیامت مکمل نور کی بشارت ہے۔“[ابن ماجه: 780، صحيح]