مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
374. يُبْعَثُ شَاهِدُ الزُّورِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَولِغًا لِسَانَهُ فِي النَّارِ
374. جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹنے والا ہوگا جس طرح کتنا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاہتا ہے
حدیث نمبر: 579
579 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ ثنا كَعْبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْبَلْخِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ صَالِحٍ أَبُو الصَّلْتِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ آبَائِهِ، مُتَّصِلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُبْعَثُ شَاهِدُ الزُّورِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُولِغًا لِسَانَهُ فِي النَّارِ كَمَا يُولِغُ الْكَلْبُ لِسَانَهُ فِي الْقَذَرِ»
علی بن موسیٰ اپنے والد سے وہ اپنے اباء واجداد سے متصل سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹنے والا ہوگا جس طرح کتنا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاہتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 579]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عبدالسلام بن صالح جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، اور اس میں اور بھی علتیں ہیں۔