من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 39. باب في الأَئِمَّةِ الْمُضِلِّينَ: گمراہ کرنے والے اماموں کا بیان
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں ڈرتا ہوں اپنی امت پر گمراہ کرنے والے اماموں سے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2794]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2229]، [ابن ماجه 3952، وغيرهما]۔ یہ حديث رقم 215 پرگذر چکی ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 2786) گمراه اماموں میں داخل ہے وہ حاکم جو قرآن کے خلاف حکم دے، اور قانونِ عقلی پر چلے، اور انفصال مقدمات میں قواعدِ عقلیہ کو ضوابطِ تقلید پر مقدم رکھے، اور ترویجِ بدعات و تنشیر سیئات اور احداث في الدین اور تاویہ مبتدعین اعزاز فاسقین کا مرتکب ہو، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرے، اور اپنی رعایا کو کتاب و سنّت کے مطابق نہ کھینچے۔ «معاذ اللّٰه من ذٰلك» (وحیدی)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.