من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 11. باب في ذَهَابِ الصَّالِحِينَ: صالحین کے گزر جانے کا بیان
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے (صالح) لوگ یکے بعد دیگرے گزرتے جائیں گے اور ان کے بعد جو کے بھوسے کے مانند لوگ باقی رہ جائیں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2761]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6434]، [ابن حبان 6852]، [الحاكم 401/4]، [معجم الصحابة لابن قانع 1086] وضاحت:
(تشریح حدیث 2753) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی صحیح ثابت ہوتی جا رہی ہے۔ اچھے لوگ اٹھتے چلے جا رہے ہیں۔ عصرِ حاضر میں کئی دہائیوں سے یہ منظر صاف نظر آ رہا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.