من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 120. باب في أَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَاباً: جہنمیوں میں سے جس کو سب سے کم عذاب ہو گا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے ہلکا عذاب (جہنم میں) اس کو ہوگا جو دو جوتیاں پہنے ہوگا جن سے اس کا دماغ (گرم پانی کی طرح) کھولتا ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2890]»
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 213]، [أحمد 432/2]، [ابن حبان 7472]، [الموارد 2617] وضاحت:
(تشریح حدیث 2881) سب سے ہلکے اور کم عذاب والے کا یہ حال ہوگا تو دوسروں کا کیا حال ہوگا۔ مسلم شریف میں ہے: اور یہ عذاب ابوطالب کو ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت اور مدد کرنے کی وجہ سے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.